موٹر وے سروس ایریا بھیرہ میں 43فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ،ایک کو جرمانہ،اصلاحی نوٹس جاری

بھیرہ(نامہ نگار)وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر مسافروں کو معیاری اشیاء خوردونوش کی فراہمی فوڈ اتھارٹی کی اولین ترجیح ہے۔۔۔
یہ بات ڈائریکٹر جنرل فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے موٹر وے سروس ایریا بھیرہ کے اچانک دورہ میں مسافروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نے 43 فوڈ پوائنٹس کی تفصیلی چیکنگ کی مضر صحت گوشت اور صفائی کے ناقص انتظامات پر معروف فاسٹ فوڈ چین کو 1 لاکھ اور 2 دیسی فوڈ ریسٹورنٹس کو 45 ہزار روپیہ جرمانہ کیا گیا جبکہ 40 فوڈ پوائنٹس کو اصلاحی نوٹس جاری کئے گئے ۔