مولانا محمد معاویہ اعظم طارق کامرکزاہلسنت والجماعت جامع مسجد سیدہ عائشہ صدیقہ ؓپھلروان کا دورہ

مولانا محمد معاویہ اعظم طارق  کامرکزاہلسنت والجماعت جامع مسجد  سیدہ عائشہ صدیقہ ؓپھلروان کا دورہ

پھلروان (نمائندہ دنیا)سنی علماء کونسل کے رہنما مولانا محمد معاویہ اعظم طارق کی مرکزاہلسنت والجماعت جامع مسجد سیدہ عائشہ صدیقہ ؓپھلروان آمدسنی علماء ضلع سرگودھا کے سینئر نائب صدر حافظ راناعبدالجبار معاویہ سے خصوصی ملاقات کی۔۔۔

اس موقع پر انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ اوراس سے ملحقہ علاقوں پر وحشیانہ بمباری نے انسانی تاریخ کے تاریک ترین بابوں میں ایک اورسیاہ صفحہ رقم کیا ہے جب بیت المقدس جل رہا ہے جب معصوم بچوں کی لاشیں مسجد اقصی کے آنگن میں پڑی ہیں نہتے شہری اپنی جانیں بچانے کے لئے ریت کے ٹیلوں میں چھپ رہے ہیں کہاں ہے اُمت مسلمہ ،کہاں ہیں وہ اسلامی ممالک جو خود کو دین اسلام کا محافظ کہتے ہیں ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں