اے سی طارق محمود گل کا ٹی ایچ کیو ہسپتال سلانوالی کا دورہ

سلانوالی(نمائندہ دنیا )اسسٹنٹ کمشنر سلانوالی طارق محمود گل نے گزشتہ روز ٹی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ کیا۔۔
جہاں انہوں نے ایمرجنسی وارڈ او پی ڈی ایکس رے رومز جنرل وارڈ بلڈ لیبارٹری سمیت دیگر شعبہ جات کا معائنہ کیا اور میڈیسن کے سٹور میں ادویات کو چیک کیا اور ڈاکٹرز ایڈمن برانچ اور پیرا میڈیکل سٹاف کے مسائل سے آگاہی حاصل کی اسسٹنٹ کمشنر کے دورہ کے موقع پر ٹی ایچ کیو ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر عبدالرحمن نے ہسپتال کے دیرینہ مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ہسپتال میں سرجری کے لیے مستقل بنیادوں پر بے ہوشی کے ڈاکٹر کی ضرورت ہے اینیستھیزیا سپیشلسٹ کی مستقل تعیناتی سے ہفتہ بھر سرجری ہو سکے گی اور غریب مریضوں کو بھرپور فائدہ حاصل ہوگا ایم ایس کی اس بریفنگ پر اسسٹنٹ کمشنر نے تمام مسائل کو حل کروانے کے لیے ضلعی حکام کے سامنے بھرپور آواز اٹھانے کا وعدہ کیا۔