ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر کا ڈی سی کمپلیکس جوہرآباد کا دورہ
جوہرآباد(نمائندہ دُنیا)ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر نے ڈی سی کمپلیکس جوہرآباد کا تفصیلی معائنہ کیا اس موقع پر ڈی سی آفس میں قائم کنٹرول روم کا معائنہ کیا اور وہاں پر موجود ملازمین کی حاضری کو چیک کیا۔۔۔
اور ڈی سی آفس میں لگے کیمروں کا معائنہ کیا اور تمام کیمروں کو چالو حالت میں دیکھ کر کنٹرول روم کے ملازمین کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اس موقع پر ایس این اے چودھری اسرار احمد نے ڈی سی خوشاب فروہ عامر کو کنٹرول روم کے متعلق بریفنگ دی اور کہاکہ کنٹرول روم میں تمام ملازمین ہمہ وقت ڈیوٹی پر موجود ہیں کیمروں سمیت کنٹرول روم کی صفائی ستھرائی کے متعلق بھی ایس این اے نے ڈی سی خوشاب کوبریف کیا۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر نے اے سی آفس اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر آفس کا معائنہ کیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر خوشاب چودھری ضیا اﷲ اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عبدالستار خان اور ایس این اے چودھری اسرار احمد پی اے ٹو ڈپٹی کمشنر قیصر خان بلوچ ڈسٹرکٹ ناظر محمد وقاص بھی موجود تھے ڈپٹی کمشنر نے ہدایات دیں کہ صفائی ستھرائی اور ملازمین کی حاضری کو بھی چیک کیا۔اسی دوران ڈپٹی کمشنر فروہ عامر نے ڈپٹی کمشنر آفس میں قائم کینٹین کا وزٹ کیا۔