4ملزم گرفتار،40لٹر دیسی شراب ،2پستول برآمد،مقدمات درج

4ملزم گرفتار،40لٹر دیسی شراب  ،2پستول برآمد،مقدمات درج

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب توقیر محمد نعیم کے احکامات کی روشنی میں جرائم پیشہ عناصر کو غیر مسلح کرنے اور معاشرے سے منشیات کی لعنت کو جڑوں سے اکھاڑنے کیلئے شروع کی۔۔۔

 جانیوالی مہم کے دوران ، چار مزید افراد قانون کی گرفت میں آ گئے ، خوشاب پولیس نے دو افراد کو حراست میں لے کر انب کے قبضہ سے مجموعی طور پر چالیس لٹرد یسی شراب بر آمد کی اور ان کے خلاف امتناع منشیات ایکٹ کے الگ الگ مقدمات درج کئے جبکہ نوشہرہ پولیس نے دو مشکوک افراد سے دوران تلاشی 2تیس بور پستول اور پانچ کارتوس برآمد کئے ہیں ، دونوں ملزمان کیخلاف آر مز ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں