مسیحی برادری کی ملک کے محافظوں سے اظہارِ یکجہتی کیلئے ریلی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)مسیحی برادری نے ملک کے محافظوں سے اظہارِ یکجہتی اور وطن عزیز کی سلامتی پر شکرانے کے جذبات کے تحت ایک بھرپور ریلی نکالی۔
ریلی بستی عیسائیاں سے شروع ہو کر نوری گیٹ چرچ تک پہنچی، ریلی کے شرکا نے ملکی سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کیں،جس میں مردوں کے ساتھ خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر پاک فوج کے حق میں نعرے درج تھے ، جب کہ ریلی کے دوران \\\"پاک فوج زندہ باد\\\" اور \\\"بھارت مردہ باد\\\" جیسے نعرے بھی لگائے گئے ۔شرکا نے نوری گیٹ چرچ کے سامنے ملکی سلامتی، پاک فوج کی کامیابی، اور پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے اجتماعی دعا کی۔ مقررین نے کہا کہ مشکل کی ہر گھڑی میں اقلیتیں ملک کے ساتھ کھڑی رہی ہیں اور آئندہ بھی ملکی سلامتی اور دفاع کے لیے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی رہیں گی۔