سرگودھا کا سپوت مادر وطن پر قربان ،آبائی علاقے میں سپرد خاک

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سرگودھا کا سپوت مادر وطن پر قربان ہوگیا، بھولاری سندھ میں شہید ہونے والے چیف ٹیک ایم اورنگزیب کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد سرگودھا میں آبائی علاقے مقام حیات کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔۔۔
نماز جنازہ میں شہید کے اہل خانہ اور علاقہ مکینوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی شہید اورنگزیب کو تعلق سرگودھا سے ہے ، جو پہلے کامرہ ایئر بیس پر تعینات تھے ، اور حال ہی میں کراچی میں تعینات ہوئے ، کراچی کے بولان ایئر بیس پر حالیہ بھارتی ڈرون حملہ میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا، چیف ٹیک ایم اورنگزیب کا تعلق سرگودھا کے گنجان آباد علاقہ مقام حیات سے ہے ، شہید کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مکمل فوجی اعزاز کیساتھ آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ہے ، نماز جنازہ میں شہید کے اہل خانہ، فوجی افسران، اور علاقہ مکینوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی،اس موقع پر ائیر آفیسر کمانڈنگ سنٹر ل ائیر کمانڈ، بیس کمانڈ پی اے ایف بیس مصحف میئر، چیف آف دی ایئر سٹاف کی جانب سے شہید کی قبر پر پھول چڑھائے گئے ۔