ملی یکجہتی کونسل کی پاک فوج زندہ باد ریلی ،نعرے

فاروقہ/سرگودھا(نمائندہ دنیا)ملی یکجہتی کونسل کے زیر اہتمام پاک فوج زندہ باد ریلی نکالی گئی ریلی کے شرکا پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگاتے رہے۔۔۔
شرکائے ریلی نے پاک فوج،ائر فورس کی شاندار کامیابی پر زبردست خراج تحسین پیش کیا ریلی میں انجمن تاجران کے صدر ملک عطااﷲ، جنرل سیکرٹری حافظ عمر فاروق،جماعت اسلامی کے امیر عامر شاہ، پیپلز پارٹی کے صدر محمد رمضان بھٹی مسلم لیگ ن کے صدر حاجی اقبال آصف سمیت انجمن غلامان مصتفی،تحریک لبیک،ختم نبوت ،انجمن جعفریہ ،جمعیت اہلحدیث سمیت پی ٹی آئی کے کارکنوں نے بھی شرکت کی ریلی میں نواحی علاقوں سے بھی عوام شریک تھی شرکائے ریلی کا جذبہ قابل دید تھا جو بارش کے باوجود نعرے بازی اورڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالتے رہے ،خصوصی دعا کے بعد شرکا منتشر ہو گئے ۔