ڈی پی او کے سی پیک انٹرچینج، چیک پوسٹوں کے دورے

ڈی پی او کے سی پیک انٹرچینج، چیک پوسٹوں کے دورے

میانوالی (نامہ نگار )آر پی او سرگودھا ریجن کا ڈی پی او میانوالی کے ہمراہ ہارڈ ایریا میں موجود سی پیک انٹرچینج، چیک پوسٹوں، زیر تعمیر تھانوں کا وزٹ۔۔۔

آر پی او سرگودھا ریجن محمد شہزاد آصف خان نے دورہ میانوالی کے موقع پر ڈی پی او میانوالی کیپٹن ریٹائرڈ رائے محمد اجمل اور ایس پی انوسٹی گیشن میانوالی بدر منیر کے ہمراہ بھٹانوالہ انٹرچینج، بین الصوبائی بارڈر چیک پوسٹ قبول خیل، پٹرولنگ ، درہ تنگ اور زیر تعمیر تھانہ عیسیٰ خیل اور کمرمشانی کا وزٹ کیا سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا اور ڈیوٹی پر موجود پولیس و رینجرز کے افسران و جوانوں سے ملاقات کی اور ان کو سیکیورٹی کے متعلق مناسب ہدایات دیں۔ انہوں نے زیر تعمیر تھانہ عیسیٰ خیل اور کمرمشانی کے تعمیراتی کام کا معائنہ کیا اور ٹھیکیدار کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایات دیں سمارٹ سیف سٹی وزٹ کے دوران کیمروں کی ورکنگ، چہرے کی شناخت، عام نگرانی اور مصنوعی ذہانت پر مبنی سافٹ ویئرز کے متعلق تفصیلی بریفنگ لی ۔ آر پی او محمد شہزاد آصف خان نے کانسٹیبل نعمان خان کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور کیش ایوارڈ دیا جس نے دو ہفتے قبل دوران ڈیوٹی دریائے سندھ میں کود کر ڈوبنے والے نوجوان شہری کی جان بچائی تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں