الزام برائے الزام نہیں سیاست میں تنقید برائے اصلاح ہونی چاہیئے ،میاں اکرام الحق

الزام برائے الزام نہیں سیاست میں تنقید برائے اصلاح  ہونی چاہیئے ،میاں اکرام الحق

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ایم پی اے میاں اکرام الحق نے کہا ہے کہ مہذب سیاست کو پروان چڑھا کر ہی پاکستان کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن پر کیا جاسکتا ہے۔۔۔

دنیا کے معاشرے میں الزام برائے الزام کی سیاست کی بجائے سیاست میں تنقید برائے اصلاح ہونی چاہیئے اس وقت پاکستان ترقی کی سیڑھی چڑھ رہا ہے مگر منفی سیاست کی وجہ سے دنیا بھر میں پاکستان کے بارے میں اچھا تاثر نہیں جارہا سیاستدانوں کو چاہیئے کہ وہ مہذب سیاست کو پروان چڑھانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں ۔تاکہ بیرونی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کے مواقع حاصل ہوں ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں