رکھ چراگاہ چک مبارک،فتح گڑھ میں ڈی پی او کی کھلی کچہریاں
بھیرہ(نامہ نگار )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا صہیب اشرف نے کہا ہے کہ دور دراز علاقوں میں کھلی کچہری کا مقصد عوام کو گھر کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی ہے۔۔۔
اس سلسلہ میں آئی جی پنجاب کی ہدایات پر مکمل عمل کیا جا رہا ہے وہ بھیرہ سرکل کی یونین کونسل رکھ چراگاہ چک مبارک اور فتح گڑھ میں لگائی کھلی کچہری میں عوام سے گفتگو کر رہے تھے کھلی کچہریوں میں عوام نے بھرپور شرکت کی ڈی پی او نے شہریوں کے مسائل سنے اور متعلقہ افسران کو موقع پر ہدایات جاری کیں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا صہیب اشرف نے بعد ازاں تھانہ بھیرہ کا دورہ بھی کیا اور سب ڈویژنل پولیس افیسر اویس گجر اور کو علاقہ میں جرائم کنٹرول کرنے کے لئے ہدایات دیں