گرمی میں واٹر سپلائی بند شہری پینے کے پانی سے محروم
کمرمشانی (نمائندہ دنیا ) شدید گرمی میں واٹر سپلائی بند ہونے سے وانڈھامرغاں والہ کے سینکڑوں گھرانے پینے کے پانی سے محروم۔
وزیر اعلیٰٰ پنجاب مریم نواز شریف صاحبہ نون لیگ کے رہنما امانت اﷲ خان شا دی خیل چیرمین کنوینیر ڈسٹرکٹ کوارڈینشن کمیٹی ڈی سی میانوالی اسسٹنٹ کمشنر تحصیل عیسیٰ خیل نوٹس لیں سیاسی وسماجی ھلقے ،تفصیلات کے مطابق وانڈھامرغانوالہ کمرمشانی کاسینکڑوں گھرانوں پر مشتمل قصبہ ہے جہاں پر گھروں کو واٹر سپلائی سے پینے کاپانی مہیاکیاجاتاہے۔
کچھ دنوں سے واٹر سپلائی بند ہونے سے لوگوں کاپانی کی سپلائی میسر نہیں ہے اس شدید گرمی میں بغیر صاف پانی کے عورتیں بچے بزرگ ناقص پانی پینے سے بیمار ہورہے ہیں۔