ویسٹ مینجمنٹ کمپنی پپلاں،ساہیوال کے منیجرز کو فارغ کر دیاگیا

 ویسٹ مینجمنٹ کمپنی پپلاں،ساہیوال کے منیجرز کو فارغ کر دیاگیا

سرگودھا( سٹاف رپورٹر)سی ای او سرگودہا ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے ناقص کارکردگی پر سخت ایکشن لیتے ہوئے پِپلاں اور ساہیوال کے تحصیل منیجرز کو ان کے عہدوں سے ہٹا دیا۔۔۔

جبکہ سرگودہا اور میانوالی کے تحصیل منیجرز کو آخری وارننگ جاری کی ہے ،دوسری جانب بھکر کے تحصیل مانیٹر کی عمدہ کارکردگی پر انہیں تعریفی سرٹیفکیٹ جاری کیا ہے ،ایس ڈبلیو ایم سی کے مانیٹرز کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس جمعہ کے روز کمشنر کی زیر صدارت ان کے کانفرنس روم میں منعقدہ ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر نے واضح کیا کہ کمپنی میں احتساب کا سخت نظام نافذ کیا جا رہا ہے جو نچلی سطح سے شروع ہو کر بالائی عہدوں تک جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اب ہر افسر بشمول ڈسٹرکٹ منیجر کو سو فیصد کارکردگی دکھانا ہوگی، کارکردگی دکھانے والے ٹھیکیداروں اور ملازمین کی حوصلہ افزائی کی جائے گی، معاہدے کی خلاف ورزی کرنے والے کنٹریکٹرز کو نہ صرف جرمانے بلکہ مزید سزاؤں کا بھی سامنا کرنا ہوگا۔ کمشنر نے واضح کیا کہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں حکومت کی جانب سے بھاری سرمایہ کاری کی گئی ہے اور عوام کے ٹیکسوں سے حاصل کردہ رقم کا ضیاع کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں