علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ریجنل آفس میں یوم تشکر منایا گیا
سرگودھا( سٹاف رپورٹر)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ریجنل آفس سرگودھا میں یوم تشکر بھرپور طریقے سے منایا گیا، اس موقع پر خصوصی تقریب کے دوران۔۔۔
شہدا کے ورثاء کیلئے صبر وجمیل اور جنگ میں زخمی ہونیوالے غازیوں اور عام شہریوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی گئی، تقریب میں تمام سٹاف نے مل کر قومی ترانہ پڑھا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ریجنل انچارج ڈاکٹر محمد زبیر نے کہا کہ پاکستانی قوم ہر محاذ پر اپنی آزادی اور خودمختاری کا دفاع کرنا جانتی ہے اوراپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ہمارے جوان مادرِ وطن کے دفاع کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرتے دشمن نے رات کی تاریکی میں بزدلانہ حملہ کیا، لیکن ہماری افواج نے نہ صرف فوری اور مؤثر جواب دیا بلکہ دشمن کو اس کی جارحیت کا بھرپور خمیازہ بھگتنے پرمجبور کیاآخر میں شرکاء نے ا س عہد کو دہرایا کہ ملکی سلامتی اور خود مختاری کیلئے ہم اپنا تن من دھن قربان کر دینگے ۔