ڈی پی او کی مختلف علاقوں میں کھلی کچہریاں،شہریوں کے مسائل سنے ،ہدایات جاری
بھلوال(نمائندہ دنیا) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا محمد صہیب اشرف کی جانب سے کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری۔۔۔
ڈی پی او سرگودھا نے یونین کونسل چک 26 شمالی بھلوال، یونین کونسل رکھ چرگاہ، یونین کونسل فتح گڑھ بھیرہ اور یونین کونسل چک مبارک میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جس میں شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی، ڈی پی او نے شہریوں کے مسائل سنے اور متعلقہ افسران کو موقع پر ہدایات جاری کیں، اس موقع پر ڈی پی او سرگودھا کا کہنا ہے کہ دور دراز علاقوں میں کھلی کچہری کا مقصد شہریوں کو انکی دہلیز پر انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے ۔