کمشنر کمپلیکس میں معرکہ حق یوم تشکر کی شاندار تقریب کا انعقاد

کمشنر کمپلیکس میں معرکہ حق یوم تشکر کی شاندار تقریب کا انعقاد

سرگودھا( سٹاف رپورٹر)کمشنر کمپلیکس میں معرکہ حق یوم تشکر کی شاندار تقریب کا انعقاد کیاگیا۔۔۔

جس میں کمشنر جہانزیب اعوان ، آر پی اوڈاکٹر شہزاد آصف ، ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم اور ڈی پی او ڈاکٹر صہیب اشرف سمیت مختلف محکموں کے سربراہان ، ریسکیو 1122، میونسپل کارپوریشن ، سول ڈیفنس کے رضاکاروں اور پولیس کے جوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مہمانوں نے قومی پر چم لہرایا۔ پولیس بینڈ نے قومی ترانہ او رملی نغموں کی دھنیں پیش کیں۔ پولیس کے چاک وچوبند دستے نے پرچم کو سلامی دی اور گن فائرنگ کی۔ اس وموقع پر کمشنرجہانزیب اعوان نے کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص نے بھارتی بالادستی کا خواب چکنا چور کر دیا ہے ۔ یہ دن اﷲ رب العزت کے حضور سجدہ شکر بجا لانے کادن ہے ۔ پوری پاکستانی قوم کو اس کامیابی پر فخر ہے او رافواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔کمشنر نے کہاکہ پاک فضائیہ کے شاہینوں کا دنیا میں کوئی ثانی نہیں۔ پاکستان عالمی برادری میں سراٹھا کر کھڑا ہے ۔ اس موقع پر حافظ محمد فارق نے شہدا ء اور غازیوں کیلئے خصوصی دعا بھی کروائی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں