ایئر ایمبولینس سروس سے 49 شدید بیمار اور زخمی مریض میانوالی سے لاہور اور راولپنڈی منتقل
کندیاں(نمائندہ دنیا ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے خصوصی اقدام کی تحت قائم کردہ حکومت پنجاب کی ایئر ایمبولینس سروس نے 49 شدید بیمار اور زخمی مریضوں کو۔۔۔
ڈی ایچ کیو میانوالی سے لاہور اور راولپنڈی کے جدید طبی سہولیات سے آراستہ اسپتالوں میں کامیابی سے منتقل کیا۔ ایئر ایمبولینس کے ذریعے منتقل کیے گئے مریضوں میں 41 امراض قلب،03 ریڑھ کی ہڈی کی چوٹ اور 05دیگر بیماریوں میں مبتلا مریض شامل تھے ،ٍاس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجنئیر نوید اقبال نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے خصوصی اقدام کے نتیجہ میں پنجاب میں ایئر ایمبولینس سروس کا آغاز ایک چیلنجنگ ٹاسک تھا جو اب کامیابی کیساتھ جاری ہے اب پنجاب میں ایک مکمل فعال ایئر ایمبولینس سروس موجود ہے ۔