شہریوں پر تشدد کرنے کی 2مزید ویڈیوز منظر عام پر آ گئیں

شہریوں پر تشدد کرنے کی 2مزید ویڈیوز منظر عام پر آ گئیں

بھلوال(نمائندہ دنیا) بھلوال میں بااثر افراد کی جانب سے نوجوان پر وحشیانہ تشدد کی تیسری ویڈیو سامنے آ گئی ہے ،چک نمبر 15 کا رہائشی عمران اور اس بوڑھی والدہ گھر میں موجود تھے کہ۔۔۔

مسلح افراد نے گھر میں داخل ہو کر نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنایا ،ملزم پولیس کو فون کر کے مخبری کرنے والی لڑکی کے بارے میں بھی پوچھتے رہے ،تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے پر ڈی پی او سرگودھا نے مقامی پولیس کو ملز موں کی گرفتاری کا حکم دیا ہے تاہم مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ نوجوان نے ابھی تک پولیس سے رابطہ نہیں کیا، شہریوں پر تشدد کی ویڈیوز وائرل ہونے کا ڈی پی او سرگودھا محمد صہیب اشرف نے نوٹس لیا، دونوں واقعات میں ملوث کلیم شاہ اور اس کے ساتھی پولیس کی حراست میں ہیں، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا جا چکا ہے ، اس موقع پر ڈی پی او سرگودھا محمد صہیب اشرف کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف ٹھوس شواہد کی بنیاد پر شفاف اور موثر قانونی کارروائی کی جائے گی تاکہ انہیں کیفرِ کردار تک پہنچایا جا سکے ۔ یاد رہے کے اس سے قبل تحصیل بھلوال کے نواحی علاقہ نبی شاہ بالا سے ظلم زیادتی لاقانونیت اور غنڈا گردی کا ایک اور واقعہ سامنے آیاتھا، کلیم شاہ اور اسکے ساتھیوں کی جانب سے ایک اور غریب نوجوان پر بیمانہ تشدد کرنے کی ویڈیو سامنے آ ئی تھی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں