شدید گرمی ،برف مہنگی کر دی گئی ،ناقص جوس فروخت
سرگودھا( سٹاف رپورٹر)شہر سمیت ضلع بھر میں اتوار کے روز بھی سورج سوا نیزے پررہا ، گرمی کی شدت میں اضافے کے باعث شہر بھر میں معاشی سرگرمیاں بھی بری طرح متاثر نظر آرہی ہیں۔۔۔
دیہی علاقوں سے خریداری کرنیوالے لوگوں کی تعداد بھی انتہائی کم رہی ،دکانداروں کا کہنا ہے کہ گرمی کی شدت میں اضافے کی وجہ سے بازاروں میں خریداروں کا رش نہ ہونے کے برابر ہے جس سے معاشی سرگرمیوں کو بڑا دھچکا لگ رہا ہے گرمی کی شدت میں اضافے کی وجہ سے لوگوں کی بڑی تعداد نے نہروں’ کھالوں اور راجباہوں کا رخ کرنا شروع کردیا ہے جبکہ گرمی کی شدت میں اضافے کی وجہ سے غیر معیاری جوس کی فروخت بھی عروج پر ہے برف کارخانہ مالکان نے بھی مختلف جواز تراش کر برف کے بلاکس کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا ہے۔