محکمہ خزانہ پنجاب کابے ضابطگیوں کی روک تھام پر زور
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)صوبائی فنانس ڈیپارٹمنٹ نے مالی سال کے اختتام کے پیش نظر بلوں اور واجبات کی ادائیگیوں میں بے ضابطگیوں کی روک تھام اور فنانشیل ڈسپلن قائم کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔۔۔
ذرائع کے مطابق وقت کی قلت کو جواز بنا کر حسب سابق مالی سال کے اختتام پر ہائی وے ، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ، بلڈنگز، لوکل گورنمنٹ اور بلدیاتی اداروں میں منصوبوں کے بلوں کی کلیئرنس کیلئے بھاری کمیشن کے عوض قوائد و ضوابط کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے ،محکمہ صحت، تعلیم، زراعت اور دیگر شعبوں میں بھی واجبات کی ادائیگیوں کی یہی صورتحا ل ہے ،اس حوالہ سے فنانس ڈیپارٹمنٹ کے شعبہ ٹریژری نے ضلعی افسران کو آگاہ کیا ہے کہ سابقہ ادوار میں ضلعی ایڈمنسٹریشن کی مالی معاملات پر کمزور گرفت سے حکومتی خزانے کو خطیر نقصان پہنچ چکا ہے ، لہذا مالی ڈسپلن پر سختی سے عملدرآمد اورذمہ داروں کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لائی جائے ۔