ناقص دودھ،مشروبات ،کھانے پینے کی اشیا ،مصالحے تلف

میانوالی (نامہ نگار ،ڈسٹرکٹ رپورٹر)صحت دشمن عناصر کی سرکوبی کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کوشاں۔ڈپٹی کمشنر خالدجاوید کی ہدایات پرعمل لاتے ہوئے۔۔۔
پنجاب فوڈ اتھارٹی میانوالی ٹیم کا صحت دشمن عناصرکے خلا ف گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ضلع بھر میں مختلف فوڈ بزنس کے معائنے ،جن میں ہوٹل،کریانہ سٹور،فوڈ پوائنٹ،گوشت کی دوکانوں،دودھ کی دوکانوں اورمٹھائی کے کارخانوں پر عوام الناس کی صحت کے حوالے سے پنجاب فوڈ اتھارٹی میانوالی میں چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے ،چیکنگ کے دوران میانوالی میں داخلی اور خارجی راستوں پر ناکہ لگاکر دودھ لانے اور لے جانے والی گاڑیوں اورموٹر سائیکلوں میں 24660لیٹرودھ کو چیک کیاگیا۔مختلف کاروائیوں کے موقع پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کے قوانین کے تحت7.6کلوگرام مختلف کھانے کی اشیاء،51.3لیٹرمشروبات،55لیٹردودھ،9.7کلوگرام بسکٹ،4کلوگرام مصالحہ جات،14.77کلوگرام ممنوع کھانیکانمک،10لیٹرآئل کو ضائع کروادیا گیا اور مجموعی طور پر241000روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔مزیدبراہ میانوالی میں مشہورفوڈپوائنٹ اور مٹھائی بنانیوالے کارخانے کو صفائی ستھرائی نہ رکھنے پر عارضی طورپرکام کرنے سے روک دیا گیا۔