ممکنہ سیلاب :دریائے جہلم پل پرپری فلڈ فرضی مشقیں

شاہ پورصدر(نامہ نگار ) ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے ریسکیو 1122 سمیت سرکاری اداروں کی دریائے جہلم پل پرپری فلڈ فرضی مشقوں کا انعقادکیا گیا۔۔
جس میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرریسکیو 1122 سید مظہر شاہ ،کی زیر صدارت پری فلڈ فرضی مشقوں میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیو فہد محمود نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔مشقوں میں ریسکیو ٹیموں کے علاوہ سول ڈیفنس، پولیس، محکمہ صحت،ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ، سوشل ویلفیئر اور ریسکیو سکاؤٹس ، لائیو سٹاک سید آصٖف شاہ ، پی ڈی ایم اے ثاقب محمود، اسسٹنٹ کمشنر زوہیب شفیع ، ایس ڈی او انہار میڈم زینب فاطمہ ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اجمل منیر ، چیف آفیسر مبشر کلیم ، تحصیلدار شاہ پور شاہد محمود ، نائب تحصیلدار ظفربلکا ، مہر عبدالجلیل ، سب انجینئر عامر بخاری ، تحصیل آفیسر پاپولیشن رانا قیصر اقبال ، رانا مرتضیٰ ، ایس ڈی او علی مہران ، سوشل ویلفیئر آفیسر ملک حبیب اللہ ، سمیت دیگر اداروں اور ریسکیو والینٹیزز نے بھی شرکت کی ،اس موقع پر مختلف محکموں کی جانب سے ریلیف کیمپس لگائے گئے ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنر ل نے تمام کیمپس کا معائنہ کیا اور ریسکیو1122 کی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ فرضی مشقوں کے دوران ریسکیووالینٹیرز نے صلاحتیوں کوبروئے کار لاتے ہوئے ڈوبتے ہوئے لوگوں کو بچانے اورCPRکرتے ہوئے جان بچانے کی مشقوں کا عملی مظاہرہ بھی کیا ۔