پرائس کنٹرول میکنزم پر ناقص عملدرآمد،کارروائی کا فیصلہ

پرائس کنٹرول میکنزم پر ناقص عملدرآمد،کارروائی کا فیصلہ

سرگودھا( سٹاف رپورٹر) پرائس کنٹرول میکنزم پر ناقص عملدرآمدپر متعلقہ افسران کے خلاف محکمانہ کاروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔۔

 اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد وسیم بتایا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی جانب سے یکم مئی سے 19 مئی 2025 تک ضلع بھر میں مجموعی طورپر,53 ہزار 820 انسپیکشنز کیے گئے ، جن کے نتیجے میں 12 لاکھ 74 ہزار 500 روپے کے جرمانے عائد کیے گئے ، 12 ایف آئی آرز درج ہوئیں، 55 افراد گرفتار اور 23 دکانیں و کاروباری مراکز سیل کیے گئے ۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد وسیم نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کومہنگائی سے ریلیف فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے ۔ گراں فروشی، منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں کی جائیں۔ مجسٹریٹس فیلڈ میں اپنی مؤثر موجودگی یقینی بنائیں اورروزانہ کی بنیاد پر رپورٹس پیش کریں۔ڈی سی نے خبردار کیا کہ ناقص کارکردگی دکھانے والے افسران کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ گراں فروش عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں اورانہیں قانون کے دائرے میں لا کر عوامی مفاد کا تحفظ کیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر نے شہریوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ منافع خوری یا ناقص اشیائے خورونوش کی شکایات فوری طور پر ضلعی کنٹرول روم یا متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر کو درج کرائیں تاکہ بروقت کارروائی عمل میں لائی جاسکے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں