عیدالاضحی:گھی اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں اضافہ

عیدالاضحی:گھی اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں اضافہ

سرگودھا( سٹاف رپورٹر)عید الاضحی کی آمد کے پیش نظر گھی اور خوردنی تیل کی ذخیرہ اندوزی کے ساتھ ساتھ قیمتیں بڑھنے کا سلسلہ جاری ہے۔۔

گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مزید 10روپے اضافہ کے بعد شہر اور گردونواح میں برانڈڈ آئل کی قیمت 590 روپے فی کلو سے تجاوز کرگئی رواں ہفتے کے دوران گھی اور تیل کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پر اضافہ کیا گیا ہے گزشتہ ماہ آئل کی قیمت 510 روپے تک تھی جو بڑھ کر590روپے تک جا پہنچی ہے جبکہ گھی ڈیلرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ گھی اور آئل کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ہے حکومت کو فوری طور پر اس طرف توجہ دینا ہوگی ۔ شہریوں نے کہا ہے کہ عید سے قبل آئل اور گھی کی قیمتوں میں اضافہ مہنگائی کے ستائے عوام پر بجلی گرانے کے مترادف ہے، حکومت نوٹس لے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں