تحصیل بار بھیرہ کے وفد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سر گو دھا سے ملاقات

تحصیل بار بھیرہ کے وفد کی ڈسٹرکٹ  اینڈ سیشن جج سر گو دھا سے ملاقات

بھیرہ(نامہ نگار)تحصیل بار بھیرہ کے وفد نے گزشتہ روز ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سرگودھا راجہ قمر سلطان سے ملاقات کی اور جوڈیشل کمپلیکسں کی تعمیر کے لیے فنڈز کے اجرا پر ان کا شکریہ ادا کیا۔۔۔

 وفد کی قیادت صدر بار رانا فیصل شہزاد ایڈووکیٹ نے کی جس میں جنرل سیکرٹری چودھری عمر علی تلہ ایڈووکیٹ اور محمد علی حسنین ایڈووکیٹ شامل تھے وفد نے میڈیا کو بتایا کہ تحصیل بھیرہ کے لیے مزید ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج اور سول ججز کی تعیناتی بھی جلد متوقع ہے وفد نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو وکلا کے مسائل سے آگاہ کیا ۔جنہوں نے ان کے جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں