لڑائی جھگڑے کے واقعات خاتون سمیت 4افراد زخمی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) لڑائی جھگڑے کے مختلف واقعات کے دوران شیخ پور کہنہ میں گاڑیوں کے ٹائم کے تنازعہ پر ممتاز وغیرہ نے چاقو اور سوٹے کے وار کر کے رشید کو لہولہان کر دیا۔۔۔
لڑائی جھگڑے کے مختلف واقعات کے دوران شیخ پور کہنہ میں گاڑیوں کے ٹائم کے تنازعہ پر ممتاز وغیرہ نے چاقو اور سوٹے کے وار کر کے رشید کو لہولہان کر دیا،92شمالی میں طلعت وغیرہ نے تلخ کلامی پر خنجر کے وار کر کے ناصر اور اسکے ساتھی نصراﷲ کو شدید زخمی کر دیا،دودہ میں اشرف وغیرہ نے راحیلہ بی بی کو سوٹے مار کر مضروب کر دیا۔