ریس لگاتے دو ڈمپر الٹ گئے تربوز فروش جاں بحق ہو گیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) لاہور روڑ لکسیاں پل پر ریس لگاتے ہوئے دو تیز رفتار ڈمپر بے قابو ہو کر الٹ گئے۔۔۔
جن میں سے ایک ڈمپرنے روڈ کے ساتھ تربوز فروخت کرنے والے غریب مزدور 18 سالہ محمد مصطفیٰ کو کچل دیا جو کہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے موقع پر جان کی بازی ہار گیا،حادثہ کے بعد ڈمپر ڈرائیور فرار ہو گیا جبکہ نعش کو لواحقین کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔