خالد گورائیہ کا میانوالی کے مختلف علاقوں کا دورہ،صفائی کاجائزہ

خالد گورائیہ کا میانوالی کے مختلف علاقوں کا دورہ،صفائی کاجائزہ

میانوالی (نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ،ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت بلو خیل روڈ، یو نین کو نسل وتہ خیل، بلو خیل اور دیگر مقامات پر صفائی ستھرائی کے نظام کا جائزہ لیا۔

صفائی کی ابتر صورتحال پر سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے افسران اور عملہ کی سرزنش کر تے ہو ئے انہیں ہدایت کی کہ شہر بھر میں صفائی ستھرائی کے نظام کو فوری بہتر بنا یا جا ئے ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکو مت پنجاب شہریوں کو صاف ستھرا ما حول فراہم کر نے کیلئے ہر ممکنہ وسائل بر ؤئے کار لارہی ہے جس پر سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنے فرائض منصبی احسن طریقے سے سرانجا م دیں۔انہوں نے کہا کہ وہ خود اور ضلعی انتظامیہ کے افسران صفائی ستھرائی کے نظام اور عملہ صفائی کی سرپرائز انسپکشن کریں گے اور کسی جگہ کمی کو تاہی نظرآئی تو ذمہ داران کے خلاف سخت ایکشن لیا جا ئے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں