ڈی سی میانوالی کی زیر صدارت پولیو مہم کا جائزہ اجلاس
میانوالی (نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ کی زیر صدارت پا نچ روزہ پو لیو مہم کے انتظامات کا جائزہ لینے کے سلسلہ میں ضلعی انسداد پو لیو کمیٹی کا اجلاس ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں ایس پی انوسٹی گیشن بدر منیر، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر رفیق خان، کے علاوہ محکمہ صحت کے دیگر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد رفیق خان نیازی نے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دیتے ہو ئے بتا یا کہ پا نچ روزہ قومی انسدادِ پو لیو مہم 26مئی سے شروع ہو گی اور 30مئی تک جاری رہے گی جس میں 325831پا نچ سال سے کم عمر بچوں کو پو لیو سے بچا ؤ کے حفاظتی اور وٹامن اے کے قطرے پلوائے جا ئیں گے جس کیلئے مجموعی طور پر 1404ٹیمیں تشکیل دے دی گئی اور پولیو ٹیموں کی ٹریننگ سمیت تما م انتظامات مکمل ہیں۔اجلاس سے ڈپٹی کمشنر نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ پو لیو مہم ایک قومی فریضہ ہے ،محکمہ صحت کے افسران پو لیو ما ئیکرو پلا ن پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں تا کہ اس مہم کے دوران کو ئی بھی پا نچ سال تک کی عمر کا بچہ پو لیو ویکسین کے قطرے پینے سے محروم نہ رہے ۔ انہوں نے کہا کہ پو لیو مہم کے دوران تما م ٹرانزٹ پوائنٹس اور ٹیموں کی سختی سے ما نیٹر نگ کی جا ئے ۔ڈپٹی کمشنر نے والدین اور کمیو نٹی سے اپیل کی کہ اس مہم کے دوران پو لیو کے قطرے پلوا نے والی ٹیموں سے تعاون کریں تا کہ ان کے بچوں کو عمر بھر کے اپاہج پن سے بچا کر ان کا مستقبل محفوظ بنا یا جاسکے ۔