ریونیو افسر فیلڈ میں نکلیں،سوفیصد ریکوری یقینی بنائیں،ڈپٹی کمشنر

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا ) ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر کی زیر صدارت ایم اجلاس ڈی سی آفس کے کانفرنس ہال میں منعقد ہوا جس میں ضلع خوشاب کی ریکوری پوزیشن کا جائز ہ لیا گیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے۔۔۔
ڈپٹی کمشنر خوشاب نے کہا کہ وزیر اعلی نے پنجاب کی عوام کے لیے ہر ممکن اور ضروری سہولیات مہیا کر دی ہیں ریونیو کے متعلقہ تمام نظام ڈیجیٹل سسٹم پر منتقل ہو چکا ہے اور جو موضع جات کسی وجہ سے ڈیج یا نامکمل ہیں بہت جلد ان موضع جات کے لیے بہتر حل نکال لیا جائے گا انہوں نے ریونیو افسران کو ہدایت کی کہ ریونیو کے حوالے سے ریکوری کے معاملات کو خود دیکھیں فیلڈ میں نکلا کریں جن لوگوں کے بقایا جات باقی ہیں انکو نوٹس جاری کریں اور ریکوری سوفیصد یقینی بنائیں ۔