وال چاکنگ کے خاتمہ کے لئے مہم چلانے کا حکم دیدیا گیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ بابر شہزاد رانجھا نے محرم الحرام کی آمد کے پیش نظر ضلع بھر کے یونین کونسل سیکرٹریز کو شہر اور قصبوں میں وال چاکنگ کے خاتمہ کیلئے بلا تاخیر مؤثر مہم چلانے کے احکامات جاری کر دیئے۔۔۔
اس سلسلہ میں گاڑیوں سے بھی انتشار پھیلانے والی تحریروں کو مٹانے سمیت آویزاں بینرز اتارنے کی ہدایت کی گئی ہے ’ عملدرآمد کیلئے تمام یونین سیکرٹریز کو سختی سے احکامات جاری کیے گئے ہیں کہ وہ اپنے اپنے حلقوں سے وال چاکنگ ختم کروا کے رپورٹ کریں غفلت اور لا پرواہی کے مرتکب سیکرٹریز کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔