علماء کرام امن و امان کیلئے اپنا مثبت کردار ادار کریں،قاری وقار عثمانی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) عالمی اور ملکی حالات کے پیش نظر محرم الحرام میں علماء کرام امن و امان کے لئے اپنا مثبت کردار ادار کریں۔
ان خیالات کا اظہار زونل خطیب اوقاف و مذہبی امور سرگودھا مولانا قاری وقار احمد عثمانی نے علماء کرام کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی اور ملکی حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے علماء کرام محراب و منبر سے اپنا بھر پور مثبت کردار اداکریں۔ پاکستان کے دشمن ملک میں انتشار اور فرقہ واریت پھیلانا چاہتے ہیں۔ ہم تمام مسالک کے علماء کرام اور عوام نے اپنے اتحاد اور اتفاق سے ملک دشمن کے ناپاک عزائم کو انشا اﷲ خاک میں ملاناہے ، اجلاس کے اختتام پر ملکی سلامتی استحکام کے لیے دعا کی گئی۔