ڈی پی او میانوالی کے پولیس لائنز ،سیف سٹی کے تفصیلی دورے

میانوالی (نامہ نگار )ڈی پی او میانوالی نے پولیس لائنز کا وزٹ کیا اور سکیورٹی انتظامات چیک کیے ،انہوں نے زیر تعمیر پروجیکٹس کا معائنہ کیا۔۔۔
موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر لائن آفیسر کو پولیس لائنز کی سکیورٹی کو مزید سخت کرنے کی ہدایات دیں۔ ڈی پی او میانوالی کیپٹن ریٹائرڈ رائے محمد اجمل نے سیف سٹی میانوالی کا دورہ کیا، مینیجر سیف سٹی اتھارٹی نے سیف سٹی پراجیکٹ کی ورکنگ اور جدید سہولیات کے حوالہ سے تفصیلی بریفنگ دی،ڈی پی او میانوالی نے سیف سٹی کے سٹاف کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ بھکاریوں، غلط پارکنگ، ڈبل سواری، بغیر ہیلمٹ، ممنوع اوقات میں ہیوی وہیکل کے خلاف کاروائی کہ ساتھ ٹریفک سٹاف کی ڈیوٹی کو بھی سیف سٹی کیمروں کے ذریعے چیک کریں۔سیف سٹی کے قیام سے جرائم میں نمایاں کمی آئی ہے اور سنگین مقدمات کی تفتیش میں سیف سٹی اہم کردار ادا کررہا ہے ۔