محرم کی تیاریوں، صفائی ،ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ اجلاس

 محرم کی تیاریوں، صفائی ،ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ اجلاس

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس ان کے کانفرنس روم میں منعقد ہوا جس میں محرم الحرام کی تیاریوں، صفائی کے انتظامات اور جاری ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

 اجلاس میں اے ڈی ای آر سرگودہا فہمد محمود، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ بلال حسن، سی ای او سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی رانا شاہد عمران، ای او ایم سی حامد چھٹہ، ایکسین پبلک ہیلتھ انجینئرنگ، پی ایچ اے اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ افسران نے کمشنر کو گزشتہ ہفتے کے دوران اہداف پر پیش رفت سے آگاہ کیا۔ پی ایچ اے حکام نے پارکوں کی بحالی اور خوبصورتی کے منصوبوں جبکہ سی ای او ایس ڈبلیو ایم سی نے ستھرا پنجاب مہم کے تحت جاری سرگرمیوں کی تفصیل پیش کی۔کمشنر جہانزیب اعوان نے محرم الحرام کے انتظامات کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ تمام محکمے اپنی ذمہ داری کو عبادت سمجھ کر ادا کریں۔ انہوں نے صفائی کمپنی کے عملے کی عیدالاضحی کے دوران بہترین کارکردگی کو سراہا او ر کہا کہ یہی معیار برقرار رکھا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں