بغیر اجازت ساؤنڈ سسٹم لگا کر موسیقی کا پروگرام ،پولیس چھاپہ،3افراد گرفتار

سلانوالی(نمائندہ دنیا ) بغیر اجازت ساؤنڈ سسٹم لگا کر موسیقی کا پروگرام کرنے پر پولیس نے ساؤنڈ سسٹم قبضے ۔۔
میں لے کر تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا، بتایا گیا ہے کہ محلہ سلطان ٹاؤن سلانوالی میں کھلے عام بغیر اجازت ساؤنڈ سسٹم لگا کر محفل موسیقی کا اہتمام ہورہا تھا کہ اطلاع ملنے پر پولیس نے چھاپہ مار کر ساؤنڈ سسٹم قبضے میں لے کر محفل موسیقی کا اہتمام کرنے والے تین افراد جن میں محمد عادل ، محمد عتیق اور امجد علی کے خلاف ساؤنڈ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔