ڈی سی خوشاب کا شوالہ سیم نالہ رونق پورہ ،قاسم پورہ کامعائنہ

ڈی سی خوشاب کا شوالہ سیم نالہ رونق پورہ ،قاسم پورہ کامعائنہ

جوہرآباد(نمائند دُنیا )ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ساجد منیر کلیار کے ہمراہ شوالہ سیم نالہ محلہ رونق پورہ و قاسم پورہ خوشاب کا اچانک معائنہ کیا۔۔۔

اس دوران انہوں نے سیم نالہ کی صفائی آپریشن کا تفصیلی جائزہ لیا اس موقع پر سی ای او ایس ڈبلیو ایم سی صائم وارث، ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے منیجر عرفان بٹ خوشاب میونسپل کے سنیئر اہلکار محمد حنیف خان بلوچ موجود تھے ، ویسٹ مینجمنٹ کمپنیکی طرف سے ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر اور اے ڈی سی جی کو سیم نالہ کی صفائی آپریشن بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی ڈپٹی کمشنر خوشاب نے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور ایم سی خوشاب کے افسران کو واضح ہدایات جاری کیں اور کہا کہ ستھرا پنجاب پروگرام وزیر اعلیٰ پنجاب عوام کے لیے بہترین اقدام ہے ایم سی خوشاب اور ستھرا پنجاب کے ورکرز کو جمع کرکے صفائی آپریشن میں تیزی لائی جائے ۔ شوالہ سیم نالہ رونق پورہ۔ قاسم پورہ۔ تاج پورہ خوشاب کچہ کے ایریا بمبہ ۔وغیرہ تک کی مکمل کلین صفائی آپریشن کیا جائے محلہ رونق پورہ وقاسم پورہ میں آبادی کی جانب سے کچرا سیم نالے میں پھیکنے اور صفائی آپریشن کو متاثر کرنے کا سخت نوٹس لیا اور متعلقہ افسران کو کہا نالہ میں کوڑا کرکٹ پھیکنے والوں کے خلاف کاروائی کریں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں