شدیدحبس، کاروبار زندگی متاثر ،پینے کے صاف پانی کی قلت

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ہفتہ کی صبح کا آغاز شدیدحبس اور سورج کی تیز شعائوں کے ساتھ ہوا، اور ۔۔۔
دن بھر موسم گرم اور مرطوب رہا، جس کے باعث کاروبار زندگی متاثر ہو کر رہ گیا، کئی علاقوں میں شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی شدید کمی کا سامنا بھی کرنا پڑا، جبکہ شدید گرمی اور حبس نے جوانوں اور بوڑھوں کو بے حال کئے رکھا ،چھٹی کی وجہ سے لوگوں کی اکثریت گھروں میں ہی دبکی رہی ۔