آگاہی مہم ٹھپ ، نمی میں اضافہ ،ترشاوہ باغات میں بیماریاں

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)مناسب دیکھ بھال اور متعلقہ اداروں کی طرف سے آگاہی مہم ٹھپ ہونے کے۔۔۔
باعث موسم برسات میں فضا کی نمی میں اضافہ کی وجہ سے ترشاوہ باغات میں سٹرس کے نکرکے ساتھ ساتھ مے لانوز ’ پھل کی ڈنڈی کو گلانے والی دیگر بیماریاں پھیلنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے ،کئی علاقوں میں متذکرہ بیماریوں کے باعث باغات متاثر ہونے کی بھی اطلاعات ہیں کئی مقامات پر ترشاوہ باغات میں سٹر س پر کیڑوں کو حملہ بھی نظر آ یا ہے ،جس کے باعث کاشتکاروں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے ،ان کا کہنا ہے کہ وہ پہلے ہی خطیر نقصان برداشت کر چکے ہیں، جس کے باعث ترشاوہ پھلوں کے باغات تیزی سے ختم ہو رہے ہیں ماہرین کا کہنا ہے کہ سپرے کیا جائے ،تو صورتحال کنٹرول کی جا سکتی ہے ۔