یوم عاشور کا سکیورٹی پلان جاری ، 214 جلوس نکالے جائینگے

 یوم عاشور کا سکیورٹی پلان جاری ، 214 جلوس نکالے جائینگے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)10 محرم یوم عاشور کا سکیورٹی پلان جاری پولیس کے ساڑھے چار ہزار جوان ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔۔۔

 جس کی نگرانی ڈی پی او سرگودہا محمد صہیب اشرف خود کریں گے ،ترجمان ضلعی پولیس اظہر حیات کے مطابق ضلع بھر میں 10محرم الحرام کے 214 جلوس نکالے جائیں گے ،کیٹگری A کے 27 ، B کے 32 جبکہ C کے 133 جلوس نکالے جائیں گے جلوسوں کے علاوہ 224 مجالس بھی منعقد ہوں گی ،مجالس کی سکیورٹی پر 1000 اہلکار مامور کیے گئے ہیں حساس اور اہم مقامات پر ایلیٹ کی ٹیمیں گشت پر مامور کی گئی ہیں جلوس مجالس کے تمام پروگراموں پر ایک سو سے زائد خواتین پولیس اہلکار بھی تعینات کی گئی ہیں شہر میں تین جلوس برآمد ہوں گے جو بعد میں اکٹھے ہو کر مرکزی جلوس کی شکل اختیار کر لیں گے ایک جلوس پانچ بلاک دوسرا 19 بلاک جبکہ تیسرا مقام حیات سے برآمد ہوگاتینوں جلوس گول چوک اکٹھے ہو کر مرکزی جلوس کی شکل اختیار کر لیں گے جلوس کے راستوں کو خاردار تاروں سے بند کیا گیا ہے صرف مخصوص راستوں سے جلوس میں داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی ،تمام جلوسوں کو تین حصار میں سکیورٹی فراہم کی جائے گی ،سی سی ٹی وی کیمروں سے سیکیورٹی انتظامات کو فول پروف بنایا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں