میانوالی: 10 محرم الحرام کا سکیورٹی پلان ،1900اہلکار تعینات

 میانوالی: 10 محرم الحرام کا سکیورٹی پلان ،1900اہلکار تعینات

میانوالی (نامہ نگار)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر میانوالی کیپٹن ریٹائرڈ رائے محمد اجمل کی خصوصی ہدایات پر 10 محرم الحرام کا ۔۔

 سکیورٹی پلان جاری۔10 محرم الحرام کو ضلع بھر میں 41 جلوس اور 59 مجالس منعقد ہونگی۔ مجالس/جلوسوں کی سکیورٹی ڈیوٹی میں 1900 سے زائد پولیس افسران و جوان, اور 5531 والنٹیئر ز ڈیوٹی فرائض سر انجام دیں گے ٹریفک کی روانگی کے تسلسل کو برقرار رکھنے کیلئے ٹریفک پولیس کے 93 افسران و جوان ڈیوٹیاں سر انجام دیں گے ۔محرم الحرام کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے ایلیٹ فورس کے کمانڈوز بھی سکیورٹی پر مامور ہیں۔ جلوسوں و مجالس کی سیف سٹی کے کیمروں اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے لگائے گئے 200 سے زائد سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ کی جارہی ہے ۔سپیشل برانچ سے بذریعہ سنیفر ڈاگ تمام جلوسوں کے روٹس کی سرچنگ کروائی جائے گی۔ جلوس کے اطراف میں تمام لنک گلیاں اور راستے خاردار تاریں، بیرئیرز اور قناتیں لگا کر بند کیے جائیں گے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں