سوشل میڈیا پر انتشار انگیز پوسٹ لگانے والا ملزم گرفتار

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ایس ایچ او تھانہ میلہ عبدالمعبود نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر انتشار انگیز۔ ۔
پوسٹ لگانے والے ملزم ساجد علی کو گرفتار کرلیا ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ترجمان ضلعی پولیس کے مطابق سرگودھا پولیس نے اب تک 16 مقدمات درج کر کے ملز موں کو گرفتار کرلیا ہے ۔ عوام سے گزارش ہے کہ وہ ایسے عناصر پر نظر رکھیں اور کسی بھی خلاف ورزی کی اطلاع فوری پولیس کو دیں۔