کمشنر سرگودہا کا فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ ، وارڈز کا معائنہ

کمشنر سرگودہا کا فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ ، وارڈز کا معائنہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان نے ہفتہ کے روز ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال سرگودہا کا دورہ کیا ۔۔

اور انتظامی و طبی امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے ایمرجنسی، سرجیکل وارڈز اور محرم الحرام کے دوران عزاداروں کے لیے قائم خصوصی وارڈز کا معائنہ کیا۔کمشنر نے مریضوں اور ان کے لواحقین سے براہ راست ملاقات کرکے علاج و معالجے کی سہولیات سے متعلق دریافت کیا اور فوری بہتری کے لیے احکامات جاری کیے ۔ اس موقع پر صفائی کی صورتحال، ادویات کی فراہمی، عملے کی حاضری، آکسیجن اور ایئرکنڈیشنڈ کی دستیابی سمیت دیگر امور کا جائزہ لیا گیا۔ایم ایس ڈاکٹر سہیل طارق نے کمشنر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ایمرجنسی میں سو فیصد مفت ادویات فراہم کی جا رہی ہیں، جبکہ عزاداروں کے لیے 57 بیڈز پر مشتمل خصوصی وارڈز قائم کیے گئے ہیں۔ رحمت اللعالمین بلاک میں 12 وارڈز جبکہ پیڈ بلاک میں 45 بیڈز کی ایمرجنسی فعال ہے ۔ ایم ایس نے مزید آگاہ کیا کہ ہسپتال میں جلد نیورو سرجیکل وارڈ بھی قائم کیا جا رہا ہے ۔کمشنر جہانزیب اعوان نے واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت ہے کہ ہر مریض کو علاج، دوا، عزت اور سہولت ہر صورت مہیا کی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں