انجمن جعفریہ کا محرم میں سیکورٹی کے بہترین انتظامات پر تحصیل انتظامیہ کو خراج تحسین

انجمن جعفریہ کا محرم میں سیکورٹی  کے بہترین انتظامات پر تحصیل  انتظامیہ کو خراج تحسین

فاروقہ/سرگودھا( نمائندہ دنیا )انجمن جعفریہ کے مقامی صدر ملک محمد اشرف ،لائسنس دار سید قاسم رضا نے محرم الحرام میں سیکورٹی کے بہترین انتظامات کرنے پر۔۔۔

 تحصیل انتظامیہ حلقہ ایم پی اے تیمور خان بلوچ ،مسلم لیگی اور سیاسی سماجی کارکنوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقامی سیاسی قیادت نے ہر ممکن اقدامات کئے جسکی مثال نہیں ملتی انھوں نے پنجاب حکومت کے علاوہ اہلسنت کے نوجوانوں کا شکریہ ادا کیا کہ جنہوں نے شربت اور دودھ کی سبیلیں لگائیں انھوں نے کہا کہ سکیورٹی کے بہترین انتظامات کرنے پر انتظامیہ اور حکومت بجا طور پر مبارکباد کی مستحق ہے جبکہ محرم الحرام میں پہلی بار موبائل سروس بند نہیں کی گئی ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں