امن کارواں کے مستقبل میں اچھے اثرات مرتب ہوں گے ، حافظ جاوید اقبال ساجد

 امن کارواں کے مستقبل  میں اچھے اثرات مرتب ہوں  گے ، حافظ جاوید اقبال ساجد

میانوالی (نامہ نگار ) امیر جماعت اسلامی ضلع میانوالی و ممبر امن کمیٹی و امن کارواں حافظ جاوید اقبال ساجد نے کہا ہے کہ ضلع بھر عشرہ محرم میں کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔۔۔

 جس ضلعی انتظامیہ مبارکباد کی مستحق ہے یوم عاشور کے موقع پر ڈپٹی کمشنر میانوالی خالد جاوید گورائیہ اور ڈی پی او کیپٹن ریٹائرڈ رائے محمد اجمل سمیت تمام میانوالی پولیس، ریسکیو 1122،رضاکاران ،محکمہ صحت و ضلعی انتظامیہ کا دیگر عملہ مستعد و فعال رہا اور امن کارواں کے ارکان نے ضلع کے مختلف مقامات پر جلوسوں کا دورہ کرکے امن اور رواداری کا پیغام دیا، اس امن کارواں کے مستقبل میں اچھے اثرات مرتب ہوں گے ،انہوں نے ضلع میانوالی کے عوام اور تمام مکاتب فکر کے علماء کرام کا بھی شکریہ ادا کیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں