مرکزی انجمن حسینیہ جوہر آباد دیگر کاعشرہ محرم الحرام کے پر امن انعقاد پر انتظامیہ کو خراج تحسین
جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )مرکزی انجمن حسینیہ جوہر آباد کے صدر راجہ صفدر حسین ، جنرل سیکرٹری راجہ واجد علی جنجوعہ ، جامع مسجد حسینیہ جوہر آباد کے خطیب مولانا سید محمد تقی نقوی۔۔۔
مرکزی جمیعت اہلحدیث پنجاب کے نائب ناظم میاں بلال طارق ،انجمن غلامان مصطفے جوہر آباد کے سرپرست اعلیٰ عبدالواہب چغتائی ، بزم علمائے اہلسنت جوہر آباد کے صدر مولانا صاحبزادہ حامد رضا چشتی سمیت جوہر آباد کے تمام مکاتب فکر کی شخصیات نے عشرہ محرم الحرام کے پر امن انعقاد پر ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب توقیر محمد نعیم چوہدری ضیاء اﷲ، میونسپل انتظامیہ دیگرکو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے ۔