چو دھری منصور اعظم سندھو کی کارنر میٹنگز،شہریوں کے مسائل سنے
بھلوال(نمائندہ دنیا )صوبائی پارلیمانی سیکرٹری چو دھری منصور اعظم سندھو نے سینئر رہنما مسلم لیگ ن محمد اویس جنجوعہ کے ہمراہ محلہ سلطان آباد، الوقار ٹاؤن اور ھادی پورہ میں متعدد مقامات پر۔۔۔
کارنر میٹنگز میں شرکت کی ، اہل علاقہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ منصور اعظم سندھو نے علاقائی تعمیر وترقی کے حوالے سے لوگوں کو جاری منصوبوں سے آ گاہ کیا اور لوگوں کے مسائل بھی سنے ۔ ان کا کہنا تھا کہ بھلوال کو مثالی شہر نہ بنا سکا تو اپنے آپکو اہل نہیں سمجھوں گا۔