محکمہ تعلیم کے تمام کلرکوں کو سکولوں میں ایڈجسٹ کرنے کافیصلہ
شاہ پور( نمائندہ دنیا) محکمہ تعلیم نے پنجاب کے تمام دفاتر میں کلرکوں کو سکولوں میں ایڈجسٹ کرنے کے لیے ڈیٹا مانگ لیا گیا۔
دفاتر کو اب جدید طرز پر کمپیٹویرآپریٹرز سے کام لیا جائے گا ، موجودہ کلرکوں کو سرکاری سکولز میں بھیج دیا جائے گا ، اس وقت پرائمری ایلیمنٹری سکولز کی ہیڈ مسٹریس اور ہیڈ ماسٹر درس وتدریس کے کام کی بجائے کلریکل کام میں الجھے رہتے ہیں جس سے بچوں کی تعلیم کا حرج ھور ہا تھا اس لیے شاہ پور سمیت پنجاب بھر میں محکمہ تعلیم کے کلر کوں کو سکولز میں ایڈجسٹ کیا جائے گا ۔ جسکا گورنمنٹ آف پنجاب سکولز ایجوکیشن نے باقاعدہ ایک نوٹیفکشن جاری کر کے ڈیٹا مانگ لیا ہے ۔