فنڈز کی عدم فراہمی ،ڈی سی کمپلیکس کی تعمیر مکمل نہ ہوسکی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)عرصہ دراز سے فنڈز کی عدم فراہمی کے باعث ڈی سی کمپلیکس سرگودھا کی تعمیر کا منصوبہ مکمل نہیں ہو سکا ہے۔۔۔
ذرائع کے مطابق 2019 میں ڈی سی کمپلیکس کی تعمیر کے لیے 40 کروڑ کا تخمینہ لگایا گیا تھا بعد یہ منصوبہ ریوائز کر کے ساڑھے 63کروڑ سے زائد پہنچ چکا ہے حکومت نے نئے مالی سال کے بجٹ میں اس منصوبے کی تکمیل کے لیے مزید 22 کروڑ کے فنڈ مختص کئے گے ہیں جو آئندہ ماہ جاری ہو جائینگے جس سے منصوبہ مکمل ہونے میں مدد ملے گی