543 پکوان سینٹرز، نیاز،لنگر خانوں اور سبیلوں کی چیکنگ

 543 پکوان سینٹرز، نیاز،لنگر خانوں اور سبیلوں کی چیکنگ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایات پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کی سرگودھا ڈویڑن بھر میں543 پکوان سینٹرز، نیاز،لنگر خانوں اور سبیلوں کی چیکنگ، 47 پکوان سینٹرز کو 5 لاکھ 48 ہزار کے جرمانے عائد۔۔۔

 جبکہ بھاری مقدار میں ناقص اشیاء تلف اور 336 پکوان سینٹرز کو اصلاحی نوٹس جاری کیے گئے ، سرگودھا میں 274، خوشاب 80، میانوالی 104 اور بھکر میں 85 فوڈ پوائنٹس کو چیک کیا گیا۔ ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق محرم الحرام کا احترام، عقیدت مندوں تک صحت بخش طعام کی فراہمی کیلئے ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر پکوان سینٹرز، سبیل، نیاز اور لنگر پر سخت نگرانی کی جا رہی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں