یوم عاشورہ پر سخت سکیورٹی انتظامات،ریزرو پولیس الرٹ

یوم عاشورہ پر سخت سکیورٹی انتظامات،ریزرو پولیس الرٹ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)10 محرم الحرام یوم عاشورہ پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں ،شہر میں تین مرکزی جلوس( 5 بلاک، 19 بلاک، مقام حیات) سے برآمد ہوئے جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے۔۔۔

 گول چوک پر اکٹھے ہوکر مرکزی جلوس کی شکل اختیار کر گئے مرکزی جلوس مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا کربلا منزل پر اختتام پذیر ہوا، یوم عاشور پر ضلع بھر میں 2500 سے زائد پولیس افسران و جوان نے ڈیوٹی سر انجام دی،کیٹگری اے کے تمام جلوسوں کی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کی گئی ،ریسکیو 1122 اور سول ڈیفنس کی ٹیمیں موقع پر موجود رہیں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پولیس کی اضافی ریزرو پولیس لائینز موجود رہیں ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کیلیے ٹریفک پلان علیحدہ مرتب کیا گیاتھا ،ٹریفک ڈیوٹی کی نگرانی ڈی ایس پی ٹریفک یوسف چیمہ نے کی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں